ایشین ٹیبل ٹینس فیڈریشن کا اجلاس ، پاکستان کو ساؤتھ ایشین جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی ، ایشین فیڈریشن نے پاکستان کو اس ایونٹ کی میز بانی کے ساتھ ساتھ ساؤتھ ملکوں کی ٹیموں اور آ فیشلز کے لئے کو چنگ کورس کی میز بانی بھی ملی ہے ، صدر ایس ایم سبطین

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:42

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء ) ایشین ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو ساؤتھ ایشین جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی میزبانی دے دی ہے۔ اس بات کا فیصلہ چین میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین نے کی۔ وطن واپسی پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایشین فیڈریشن نے پاکستان کو اس ایونٹ کی میز بانی کے ساتھ ساتھ ساؤتھ ملکوں کی ٹیموں اور آفیشلز کے لئے کو چنگ کورس کی میز بانی بھی دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ جون کے تیسرے ہفتے میں کراچی میں ہوگا۔ پاکستان اس سے قبل2008 میں بھی ساؤتھ ایشین جونیئر مقابلے اسلام آبادمیں کرا چکا ہے۔ ایس ایم سبطین نے کہا کہ اس بات کے امکان ہے کہ ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ 22سے25 جون تک ہوگی جبکہ اس سے قبل15 سے 21 جون تک کوچنگ کورس کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لئے ایشین فیڈریشن اپنے انٹر نیشنل کوچ کی تقرری کرے گی۔ اس حوالے سے سامان بھی پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشین ایونٹ میں بوائز اور گرلز کے کیڈٹ مقابلے ہونگے جس میں انڈر15 اور انڈر18 ایونٹس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :