برازیل میں فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاریاں زور شور سے جاری ، دو مہینے باقی ،میکسیکو فٹبال کی ٹیم نے بھی اپنے گیت سے پردہ اٹھا تھا ،پرجوش گیت ریلیز کردیا دیا گیا

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:42

ریو ڈی جنیرو ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء ) فٹ بال ورلڈ کپ کے آغازمیں دو مہینے باقی رہ گئے اور تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ریو فیشن میں فٹ بال ورلڈ کپ کے رنگ چھائے رہے۔ میکسیکو کی ٹیم نے بھی اپنے گیت پر سے پردہ اٹھادیا ہے۔

(جاری ہے)

میکسیکو میں فٹ بال ورلڈ کپ کا جنون سروں میں ڈھل کر کانوں میں رس گھول رہا ہے، حکام نے میکسیکن ٹیم کا پرجوش گیت ریلیز کردیا، جیت کے جذبے میں ڈوبے بول ورلڈ کپ کے بخار کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

موڈی راٹو گیت کیلئے آواز کا جادو راک بینڈ نے جگایا ہے، جس کی پرفارمنس شائقین کو گرما دینے کیلئے کافی ہے، ادھر برازیل فیشن ریو پر بھی فٹبال ورلڈ کپ کے رنگ چھا گئے، مشہور برازیلی کھلاڑی اور حسینائیں رضاکار وردی میں ریمپ پر اترے۔ سابق فٹ بالر\'کافو\' نے بھی شو کو رونق بخشی۔ شائقین فیشن اور کھیل کے رنگ دیکھ کرخوب لطف اندوز ہوئے۔

متعلقہ عنوان :