پاکستانی پاسپورٹ کیلئے درخواست دیدی کسی بھی دن وطن واپس آسکتا ہوں، الطاف حسین،پاکستان میرا وطن تھا، ہے اور زندگی بھر رہے گا میرے دل سے وطن کی محبت کوئی کم نہیں کرسکتا، آرٹیکل 6 کے تحت صرف پرویز مشرف پر مقدمہ چلانے والے خود آرٹیکل 6 کے مجرم ہیں،پرویز مشرف کا جہاز لینڈ ہونے سے پہلے نواز شریف کو گرفتار کرنے والوں کوبھی سزا دی جائے،ٹیلی فونک خطاب

اتوار 13 اپریل 2014 05:20

لندن ،کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء )متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ میں نے پاسپورٹ بنوانے کیلئے درخواست دے دی ہے اور کسی بھی دن پاکستان آسکتا ہوں اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ پاسپورٹ کے لئے درخواستیں دے چکا ہوں اگر پاسپورٹ نہیں بنا تو پھر عوام اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔لندن سے کراچی میں نذیر حسین یونی ورسٹی کے نئے کیمپس کی افتتاحی تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان میرا وطن تھا، ہے اور زندگی بھر رہے گا،میرے دل سے وطن کی محبت کوئی کم نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاسپورٹ بنوانے کیلئے درخواست دے دی ہے لہذا تمام لوگ یہ سن لیں میں کسی بھی دن پاکستان آسکتا ہوں، میں نے 4 اپریل 2014 کو شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ بنانیکے لئے درخواست دائر کی اگر میرا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نہیں بنا تو میری لیگل ٹیم سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گی جب کہ پاسپورٹ نہ بننے پر عوام بھی اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔

(جاری ہے)

الطاف حسین کا کہنا تھاکہ آرٹیکل 6 کے تحت صرف پرویز مشرف پر مقدمہ چلانے والے خود آرٹیکل 6 کے مجرم ہیں، ا آرٹیکل 6 میں صرف پرویز مشرف کے علاوہ کسی اورکو کیوں نہیں پکڑا گیا حالانکہ پرویز مشرف کا جہاز لینڈ کرنے سے پہلے حکومت چھیننے والے بڑے مجرم ہیں، پرویز مشرف کا جہاز لینڈ ہونے سے پہلے نواز شریف کو گرفتار کرنے والوں کوبھی سزا دی جائے