مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں گلے شکوے دور کر لیں گے،پرویز رشید ،ادارے آئین کے اند ر رہتے ہوئے اپناکام کر رہے ہیں ،حکومت کی مثبت پالیسیوں کے اثرات عوام تک پہنچناشروع ہوگئے ہیں ،تحفظ پاکستان بل کے امن کے حوالے سے دور رس نتائج برآمد ہونگے،میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 اپریل 2014 05:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے جمعیت علماء اسلام ف کی حکومت سے علیحدگی کے حوالے سے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں گلے شکوئے دور کر لیں گے ،ادارے آئین کے اند ر رہتے ہوئے اپناکام کر رہے ہیں ،حکومت کی مثبت پالیسیوں کے اثرات عوام تک پہنچناشروع ہوگئے ہیں ،تحفظ پاکستان بل کے امن کے حوالے سے دور رس نتائج برآمد ہونگے وہ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے بعض عناصر جان بوجھ کر اپنے مقاصد کے لیے افواہیں پھیلاکر افواج کو بدنام کرنے کی کوشش کر ہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی گڈ گورنس کی وجہ دنیا پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی خواہش کر رہی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاھتی ہے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پرویزمشرف کا معاملہ عدالت میں اس بارے جو بھی فیصلہ ہوگا حکومت اس پر عمل کرے گی انہوں کہا تحفظ پاکستان بل ملک میں امن قائم کرنے میں ممدد ثابت ہوگا سینیٹ میں اپوزیشن کی جانب سے دی گئی ترمیم پر بھی غور ہوسکتاہے سیاسی جماعتون کو اس کی اہمیت کو سمجھنا ہو گا۔