وزیر اعظم جنوبی کوریا (آج) چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے،پیر کو وزیراعظم سے ملاقات ہوگی‘ اہم سمجھوتوں پر دستخط متوقع

اتوار 13 اپریل 2014 05:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء) جنوبی کوریا کے وزیراعظم چونگ ہانگ وانگ چار روزہ دورے پر آج (اتوار کو) پاکستان پہنچیں گے۔ اپنے دورے میں وہ وزیراعظم ‘ صدر سمیت دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جبکہ پاکستان کوریا انویسٹمنٹ کارپوریشن فورم سے خطاب بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے مطابق کوریا کے وزیراعظم پیر کو وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اس موقع پر دونوں ممالک میں تجارت میں اضافے ‘ عالمی امور سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کوریا کے وزیراعظم پاکستان کوریا انویسٹمنٹ کارپوریشن فورم سے خطاب کریں گے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حکم 1.34 ارب ڈالر ہے اس وقت متعدد کورین کمپنیاں کام کررہی ہیں معزز مہمان کے دورہ پاکستان میں متعدد سمجھوتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :