نائیجیریا میں بوکو حرام کی کارروائیاں جاری، مزید19فراد ہلاک

اتوار 13 اپریل 2014 05:15

ابو جا ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء ) نائیجیریا میں بوکو حرام کے مختلف حملوں میں انیس افراد کو ہلاک ہوگئے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ شورش زدہ بورنو ریاست میں ہوئے ان حملوں میں ایک مقامی کالج کے چھ اساتذہ بھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

نائیجریا میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت نے بالخصوص بورنو میں خصوصی عسکری آپریشن شروع کر رکھے ہیں تاہم اسلام پسند تنظیم بوکو حرام کے شدت پسند اپنی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رواں برس ایسے ہی پر تشدد واقعات میں کم ازکم پندرہ سو افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :