اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے نزدیک ہیکل سلیمانی تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی

اتوار 13 اپریل 2014 05:17

بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء) اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے نزدیک ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے نئے ہیکل سلیمانی کا ماڈل پیش کردیا ہے جوکہ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں تعمیر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فلسطینی حکام نے بتایا کہ نئے ہیکل سلیمانی کا جو ماڈل پیش کیا گیا ہے اس میں ایک ہی ہال ہوگا جس میں ہر روز زائرین دورہ کرسکیں گے۔ اسرائیلی حکام کا بھی کہنا ہے کہ ہیکل سلیمانی ہزاروں زائرین کیلئے تعمیر کیا جارہا ہے۔ فلسطینی حکام نے اسے اسرائیل کا ایک اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :