لاڑکانہ‘ جونیجو برادری کے درمیان مسلح تصادم‘ 3 افراد جاں بحق‘ 2 زخمی، جاں بحق افراد عدالت میں پیشی کیلئے آرہے تھے‘ جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی ‘ ایک ڈرائیور شامل

اتوار 13 اپریل 2014 05:09

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء) لاڑکانہ میں جونیجو برادری کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین ا فراد جاں بحق‘ دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ لاڑکانہ کے قریب مندرہ میں اس وقت پیش آیا جب جونیجو برادری کے لوگ کار میں سوار ہوکر پیشی کیلئے عدالت آرہے تھے کہ مسلح افراد نے گاؤں چنہ کے قریب ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو سگے بھائی اعجاز اور مبین جبکہ ان کیساتھ ان کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر لاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق جونیجو برادری سے ہے۔

متعلقہ عنوان :