ایف بی آر محاصل وصولی کا ہدف پورا کرنے میں ناکام،مارچ کے مہینے میں 215 ارب کا ہدف تھا‘ 209 ارب اکٹھے ہوسکے

اتوار 13 اپریل 2014 05:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) مارچ کے مہینے میں اپنے محاصل کی وصولی کا ہدف پورا نہ کرسکی‘ عبوری اعدادو شمار کے مطابق ہدف 215 ارب روپے کی وصولی کا تھا تاہم 209 ارب روپے اکٹھے کئے جاسکے۔ ایف بی آر کے قریبی ذرائع کے مطابق ابتدائی عبوری اعدادو شمار مارچ میں ایف بی آر نے ریونیو کولیکشن کی مد میں 209 اکٹھے کئے جبکہ ہدف 215 ارب روپے اکٹھے کرنے کا تھا۔

اگر تو حتمی اعدادو شمار میں ایف بی آر کی کل جمع شدہ رقم 215 ارب سے 220 ارب روپے کی حد پار کرجاتی ہے تو محاصل کی وصولی تسلی بخش قرار پائے گی۔ عبوری اعدادو شمار کے مطابق اہداف اور محاصل کی وصولی میں 6 ارب روپے کا واضح فرق ہے۔ رواں مالی سال کے اختتام تک ایف بی آر کو اپنے اہداف کے مکمل حصول کیلئے 794.7 ارب روپے مزید اکٹھے کرنے ہوں گے جبکہ ابھی تک جولائی 2013ء سے مارچ 2014ء تک اس نے 1680.03 ارب روپے کے محاصل کی وصولی کی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سالانہ ہدف برائے وصولی محاصل کے حصول کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو عبوری اعدادو شمار کے مطابق کل 664.07 ارب روپے اکٹھے کرنے ہیں۔ اس ضمن میں ایف بی آر نے براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 798 ارب روپے‘ سیلز ٹیکسوں کی مد میں 517.03 ارب‘ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 199 ارب اور کسٹم ڈیوٹی کی وصولی کی مد میں 166 ارب روپے جولائی 2013ء سے مارچ 2014ء تک جمع کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :