پیپلزپارٹی کی تمام مرکزی سرگرمیاں کراچی سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ،پنجاب میں نئے خون کو سامنے لایا جائے گا‘ بلاول کا عندیہ

پیر 14 اپریل 2014 06:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو فعال کرنے کیلئے پارٹی سے متعلق چار صوبوں کی خط و کتابت لاہور بلاول ہاؤس میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے آخری اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اور اس کے بعد پارٹی کی اعلی سطح کی مشاورت بھی ہوئی اور اس میں بھی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کو سراہا گیا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی ساکھ بہت کمزور ہوگئی ہے۔

اگر بلاول بھٹو اور آصف زرداری کراچی کی بجائے لاہور قیام کریں تو پھر پارٹی میں مقبولیت کا رحجان ہوسکتا ہے جس کے بعد آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور کو پیپلزپارٹی کی مرکزی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے گا اور چاروں صوبوں کی پارٹی کے حوالے سے مرکزی خط و کتابت اور فیصلے لاہور بلاول ہاؤس سے ہوں گے اور اب آصف زرداری اور بلاول بھٹو کراچی کی بجائے لاہور بلاول ہاؤس کو زیادہ سے زیادہ وقت دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے تمام ہوم ورک لاہور میں مکمل کرلیا ہے اور رواں ماہ کے تیسرے ہفتے آصف زرداری اور بلاول بھٹو بلاول ہاؤس لاہور آئیں گے جبکہ بلاول بھٹو نے بھی عندیہ دیا ہے کہ اب پنجاب سے نئے خون کو آگے لایا جائے گا جس سے پارٹی کی ساکھ مضبوط ہوگی

متعلقہ عنوان :