فوج اور عدلیہ دونوں حساس ادارے ہیں،ان پر تنقید نہیں ہونی چاہئے،سعد رفیق،عدلیہ انصاف کرتی ہے فوج ہمارا تحفظ ،فوج کا پروفیشنل اور آئینی کردار عزیز ہے،آئین شکنی کرنے والے کو قوم اور تاریخ معاف نہیں کرے گی،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تقریب سے خطاب

پیر 14 اپریل 2014 06:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عدلیہ انصاف کرتی ہے فوج ہمارا تحفظ کرتی ہے دونوں حساس ادارے ہیں،ان پر تنقید نہیں ہونی چاہئے،فوج کا پروفیشنل اور آئینی کردار عزیز ہے،آئین شکنی کرنے والے کو قوم اور تاریخ معاف نہیں کرے گی،لاہور میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جنرل(ر)پرویز مشرف کے حوالے سے اپنے بیان پر کہا کہ میری بات سے شاید کسی کو رنج پہنچا ہو لیکن بات درست تھی،وہ بات کہی تھی جو عام طور پر کہتے ہیں وہ اپنی کہی باتوں پر قائم ہیں،پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف لڑ رہی ہے،فوج اور عدلیہ حساس ادارے ہیں ان سے ہمیں تحفظ اور انصاف ملتا ہے،پاکستان میں افراد کی نہیں آئین کی حکمرانی ہوگی،سیاچن پر لڑنے والے جوان تنخواہ کیلئے نہیں قوم کی حفاظت کے جذبے کیلئے لڑنا ہے،قوم پر غیر آئینی کام کی مذمت کرے گی،انہوں نے کہا کہ سندھ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا،انہوں نے کہا کہ ریلوے میں بدعنوانی اور سیاسی بھرتیوں کا خاتمہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :