اپوزیشن کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر اعتماد پر نہیں لیا جارہا ،خورشید شاہ ،ہم حکومت کی پالیسی پر خوفزدہ ہیں ،شہباز شریف نے سابق دور میں نواز شریف اور پارٹی کی خدمت کی اب نواز شریف انہیں اپنے ساتھ دوروں پر لے جاکر ان کی خدمت کا قرض اتار رہے ہیں، خصوصی گفتگو، بیان

پیر 14 اپریل 2014 06:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر اعتماد پر نہیں لیا جارہا ہم حکومت کی پالیسی پر خوفزدہ ہیں شہباز شریف نے سابق دور میں نواز شریف اور پارٹی کی خدمت کی اب نواز شریف انہیں اپنے ساتھ دوروں پر لے جاکر ان کی خدمت کا قرض اتار رہے ہیں وہ اتوار کے شام خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو اور ایک بیان خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان جو بات کی ہے وہی بات ہم کررہے ہیں میاں نواز شریف وزیراعظم کے طور پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو اپنے ساتھ غیر ملکی دوروں پر اس لئے لے کر جاتے ہیں کیونکہ جب مسلم لیگ ن جب حکومت میں نہیں تھی تو میاں شہباز شریف جب پنجاب میں وزیراعلیٰ تھے تو وہ اپنے بھائی کو سپورٹ کرتے رہے ہیں جس کا وزیراعظم نواز شریف وزیراعظم بننے کے بعد قرض اتار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طالبان کے ساتھ کیا پالیسی ہے ہمیں علم نہیں حکومت خود پالیسی واضح نہ کرکے ابہام پیدا کررہی ہے اپوزیشن کے مطالبے کے باوجود طالبان سے مذاکرا ت کے معاملے پر حکومت اپوزیشن کو اعتمادمیں نہیں لے رہی ہم حکومت کی پالیسی پر خوفزدہ ہیں۔