لاپتہ ملائیشین طیارہ کو اغواء کر کے افغانستان میں رکھا گیا ہے، روسی انٹیلی جنس کا دعوی،شدت پسند امریکہ اور چین کے ساتھ بارگیننگ میں مصروف ہیں، رپورٹ میں انکشاف

پیر 14 اپریل 2014 06:37

ماسکو،کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)روسی انٹیلی جنس اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ لاپتہ ملائیشین طیارہ ایم ایچ 370 حادثے کا شکار نہیں ہوا بلکہ اسے اغواء کر کے افغانستان لایا گیا ہے جہاں تمام مسافروں کو یرغمال بنا کر انہیں گروپوں کی شکل میں رکھا گیا ہے ۔روسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس حکام نے بتایا کہ ملائیشین طیارے کا پئلٹ بے قصور ہے ۔

(جاری ہے)

روسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس حکام نے بتایا کہ ملائشین طیارے کا پائلٹ بے قصور ہے ۔طیارے کو نامعلوم شدت پسندوں نے اغواء کیا اور اسے افغانستان میں لے جایا گیا ہے جہاں239 مسافر اور عملے کے ارکان کو قید کر کے رکھا گیا ہے ۔انٹیلی جنس حکام کے مطابق تمام یرغمال مسافروں کو7 گروپوں میں تقسیم کر کے پاکستان سے ملحقہ افغان صوبے قندھار کے مختلف مقامات میں رکھا گیا ہے جبکہ طیارہ بھی اسی علاقے میں ہے ۔رپورٹ کے مطابق شدت پسند امریکہ اور چین کے ساتھ بارگیننگ میں مصروف ہیں۔