ہنگری کے وزیراعظم کی انتخابات میں اکثریت برقرار

پیر 14 اپریل 2014 06:40

بڈاپسٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)ہنگری کے وزیراعظم وکٹراوربن نے گزشتہ ہفتے کے انتخابات کے بعد پارلیمنٹ میں اپنی دوتہائی اکثریت برقرار رکھی ہے،یہ بات اتوار کو علی الصبح ووٹوں کی حتمی گنتی کے بعد بتائی گئی ہے،اس طرح ان کو آئندہ چار برسوں کے لئے آزادانہ قانون سازی کا حق مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری خبررساں ایجنسی ایم ٹی آئی کی طرف سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہاگیا ہے اور (بن کی برسراقتدار جماعت)فنڈسزپارٹی نے6اپریل کے انتخابات میں دوتہائی پارلیمانی اکثریت حاصل کرلی ہے۔تاہم ان نتائج کے خلاف اب بھی اپیل کی جاسکتی ہے،ایم ٹی آئی کے مطابق یہ نتائج قومی الیکشن آفس کی طرف سے کئے جانے والے ووٹوں کے99.99فیصد پر مبنی ہیں۔