کینسر کا علاج ہائی ٹیک چشمے کی مدد سے، نئی گوگل ٹیکنالوجی کی مدد سے سرجن دیکھ سکتے ہیں کہ کون سے سیل کینسر کے ہیں اور کون سے سیل صحت مند ہیں جس سے متاثرہ حصے کو نکالنا آسان ہو جائے گا

پیر 14 اپریل 2014 06:41

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)سائنسدان ہمیشہ سے کینسر کے علاج کی تلاش میں رہے ہیں اور اس سلسلے میں اب ہائی ٹیک گاگلز یا چشمے ایک نئے علاج کی صورت میں سامنے آئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس وقت کینسر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر علاج کے دو بنیادی طریقے استعمال کرتے ہیں۔ایک جس میں کینسر کو دواوٴں کے ذریعے ختم کیا جاتا ہے اوردوسرے طریقے میں رڈیو تھیرپی کے ذریعے کینسر کے ٹیومر کو نکال دیا جاتا ہے۔

دوسرا طریقہ بہت عام ہے مگر اس میں کامیابی کا عنصر کم ہوتا ہے کیونکہ یہ جاننا مشکل ہوتا ہے کہ صحت مند ٹیشو کہاں سے شروع ہو رہا ہے اور کینسر کا ٹیومر کہاں ختم ہو رہا ہے۔ اس کا حل ڈھونڈنے کے لیے سائنسدان اکثر ٹیومر کے باہر تھوڑے سے صحت مند ٹیشو کو بھی کاٹ دیتے ہیں مگر اگر تب بھی کینسر کے کچھ سیل موجود ہوں تو دوبارہ سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

مگر امریکہ میں بنے والی نئی گوگل ٹیکنالوجی کی مدد سے سرجن دیکھ سکتے ہیں کہ کون سے سیل کینسر کے ہیں اور کون سے سیل صحت مند ہیں جس سے متاثرہ حصے کو نکالنا آسان ہو جائے گا۔ڈاکٹر رائن فیلڈ جو اس علاج کے ابتدائی پروگرام کا حصہ ہیں کہتے ہیں ’ یہ ٹیکنالوجی بہت زبردست ہے۔ اسی طرح جیسے ایک مائکروسکوپ اپ کی سرجری میں رہنمائی کرتا ہو۔اس علاج کی تحقیق کے دوران مریضوں کو ایک رنگ جسم میں ڈالا جاتا ہے۔

اس رنگ میں میں پیپ ٹائڈ نامی پروٹین موجود ہوتی ہے جس میں خصوصاً ٹیومر کے خلیوں کے ساتھ جڑنے کے صلاحیت ہوتی ہے۔ رنگ لگنے کے بعد ہی ٹیومر والے خلیے ایک مخصوص حد تک روشنی خارج کرتے ہیں جسے انسانی آنکھ تو نہیں دیکھ سکتی مگر انہیں ہائی ٹیک گوگلز کی مدد سے ضرور دیکھا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر اچیلے فو مزید کہتے ہیں کہ گوگلز کے ’ سینسر اس روشنی کو پکڑتے ہیں اور اسے سرجن کی نظر کے سامنے لے آتے ہیں۔

ابھی اس ٹیکنالوجی کو آئے ہوئے کچھ ہی دن ہوئے ہیں مگر سائنسدانوں کی رائے میں یہ ایک حوصلہ بخش شروعات ہیں۔ڈاکٹر رائن فیلڈ کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے ’ آپریشن کے حصہ میں کمی آتی ہے اور اگر ہم مزید حصہ کاٹنا چاہیں تو اسے بھی ہم کر سکتے ہیں۔‘کہا جا رہا ہے کہ امریکہ میں چھاتی کے سرطان کے 40 فیصد مریض اور برطانیہ میں تقریباً 20 فیصد مریضوں کو کینسر کی ایک سے زیادہ سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔گوگلز کی مدد سے ایک مخصوص سرجری ٹیومر کو نکالنے میں فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے جس سے مریضوں کو مزید آپریشن کی ضرورت نہیں ہو گی۔فی الحال یہ نئی گوگل ٹیکنالوجی ان مریضوں پر استعمال کی گئی ہے جنہیں جلد یا چھاتی کا کینسر ہے۔

متعلقہ عنوان :