افغان صدارتی انتخابات کے جزوی نتائج کا اعلان، عبداللہ عبداللہ سر فہرست

پیر 14 اپریل 2014 06:41

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)افغانستان میں پانچ اپریل کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے ابتدائی نتائج کے مطابق سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ اور سابق وزیر خزانہ اشرف غنی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ عبداللہ عبداللہ کے حق میں 212,312 ووٹ ڈالے گئے اور یوں وہ 41.9 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ اشرف غنی 37.6 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور اْن کی حمایت میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 190,561 ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور سابقہ وزیر خارجہ زلمے رسول 49,821 ووٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ اتوار کے روز اعلان کردہ نتائج افغانستان کے چونتیس میں سے چھبیس صوبوں میں ڈالے گئے مجموعی ووٹوں کے صرف دس فیصد حصے پر مبنی ہیں۔ صدارتی الیکشن کے مکمل ابتدائی نتائج کا اعلان چوبیس اپریل کو متوقع ہے۔ افغان الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2009ء میں ہونے والے پچھلے صدارتی انتخابات کے مقابلے میں اِس بار سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں یا \'فراڈ‘ کی زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :