کراچی،سہون میں ہائی وے پر حادثے میں جاں بحق 4 بچوں سمیت 8 افراد سپردخاک

پیر 14 اپریل 2014 06:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)سہون میں ہائی وے پر حادثے میں جاں بحق 4 بچوں سمیت 8 افراد کو سپردخاک کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق کراچی لال شہباز قلندر کے مزار جانے والی کوسٹر ہفتہ کی علی الصباح جامشورو میں انڈس ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے اور 12 زخمی ہوگئے تھے، اتوار کی شب نیوکراچی کے علاقے بلال کالونی میں اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں خاندان کے رشتہ داروں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بعدازاں جاں بحق افراد کو قریبی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :