کابینہ کی حدتک حکومت میں دھڑے بندی نہیں ، شاہدخاقان عباسی ،اختلاف رائے جمہوریت کی روح ہے ،مشرف کوحالات کاسامناکرناچاہئے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 14 اپریل 2014 06:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)وفاقی وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ کابینہ کی حدتک حکومت میں دھڑے بندی نہیں ہے ،اختلاف رائے جمہوریت کی روح ہے ،مشرف کوحالات کاسامناکرناچاہئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کابینہ میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے اورنہ ہی تقسیم ہے ۔وزراء کی مختلف ایشوزپررائے مختلف ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ جمہوری جماعت ہے ،ہماری جماعت میں اختلاف رائے کوسناجاتاہے۔فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں ،ملک کومسائل سے نکالنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :