رواں مالی سال مختلف محکموں کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے 249 ارب روپے جاری ،ایٹمی توانائی کمیشن کو ساڑھے44 ارب،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو 34 ارب ،واپڈا کو بجلی منصوبوں کے لیے 39 ارب86 کروڑ ملے ، وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کو 17 ارب83 کروڑ ، ایچ ای سی کو12 ارب 10 کروڑ ریلوے کو18 ارب 88 کروڑ ،یرا کو 8 ارب70 کروڑ روپے جاری کئے گئے

پیر 14 اپریل 2014 06:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)حکومت نے رواں مالی سال کے 9 ماہ دوران مختلف وفاقی محکموں کو ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر249 ارب روپے جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

منصوبہ بندی وترقی ڈویژن کے مطابق پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن (پی اے ای سی) کو ساڑھے44 ارب روپے ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو شاہراہوں کے منصوبوں کے لئے 34 ارب روپے ،واپڈا کو بجلی کے مختلف منصوبوں کے لئے 39 ارب86 کروڑ ،پانی کے منصوبوں کے لئے 25 ارب87 کروڑ ،نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی وزارت کو 17 ارب83 کروڑ ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو12 ارب 10 کروڑ ،ریلوے کو18 ارب 88 کروڑ جبکہ ایرا کو مجموعی طور پر 8 ارب70 کروڑ روپے جاری کئے گئے ۔

منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق اس عرصہ کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کی گئی مجموعی رقم کا نصف سے زائد جاری ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :