خورشید شاہ کا پی آئی اے دفاتر بند ہونے، ملازمین کی ترقیوں میں مستحق افراد کو نظراندازکرنے پر اظہار برہمی ، پر وزیر اعظم کو تحفظات بھرا خط لکھ دیا

پیر 14 اپریل 2014 06:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پی آئی اے کے ملک کے مختلف حصوں میں قائم دفاتر کے بند ہونے اور حالیہ ملازمین کی ترقیوں میں مستحق افراد کو نظراندازکرنے پر وزیر اعظم کو تحفظات بھرا خط لکھ دیا۔اتوار کے روز سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے کہ جس میں کہاگیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں پی آئی اے دفاتر بند ہو رہے ہیں ۔

ان دفاتر کے بند ہونے سے لوگوں کے روز گار چھن جائیگا۔

(جاری ہے)

اور ان شہروں میں فلائٹس نہ چلنے کیو جہ سے عوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کی جو حالیہ ترقیاں کی گئیں ہیں ان میں نہ صرف منظور نظر لوگوں کو ترقیاں دی گئیں ہیں بلکہ مستحق افراد کو نظرانداز بھی کیا گیا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم پی آئی اے کے غریب ملازمین کو بے روزگار ہونے سے بچائیں اور ملک کے مختلف حصوں میں بند کئے گئے پی آئی کے دفاتر کو عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے بہتر حل نکالیں۔حکومت کا کام عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے نہ کہ ان کو مشکلات کی طرف دھکیلنا ہے۔

متعلقہ عنوان :