وزیر اعظم شکایت سیل کو مجموعی طور پر 50 ہزار300 شکایات موصول ،سب سے زیادہ شکایات پنجاب سے29358 اور سب سے کم بلوچستان سے1185 موصول ہوئیں،ذرائع

پیر 14 اپریل 2014 06:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)موجودہ حکومت کے دور میں اب تک وزیر اعظم شکایت سیل کو مجموعی طور پر 50 ہزار300 شکایات موصول ہوئی ہیں ۔سب سے زیادہ شکایات پنجاب سے29358 اور سب سے کم صوبہ بلوچستان سے1185 موصول ہوئیں جبکہ45 ہزار63 پر کارروائی جاری ہے۔خبر رساں ادارے کو موصول شدہ دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم شکایت سیل کو وزارت پارلیمانی وفود کے ماتحت کر دیا گیا ہے جس میں غریب اور مجبور لوگوں کی شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے ۔

مزید دستاویزات کے مطابق صوبہ پنجاب سے 29358 شکایات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ سے 12535 ،صوبہ خیبر پختونخواہ سے3844 ،بلوچستان سے1185 اور پاٹا،فاٹا گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں سے3378 شکایات موصول ہوئی ہیں اور مجموعی طور پر 50300 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔خبر رساں ادارے کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق پنجاب کی 28536 پروسیڈ کی ہیں جن میں سے 5874 کا جواب دیا ہے۔سندھ میں 9070 جن میں سے 992 کا جواب دیا ہے ۔صوبہ خیبر پختونخوا 2973 جن میں سے 331 پر عملدرآمد بلوچستان 1120 میں سے231 پر عملدرآمد ہوا جبکہ فاٹا،پاٹا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سے3305 درخواستوں میں سے713 درخواستوں پر عملدرآمد ہوا ہے ۔مجموعی طور پر45063 درخواستوں میں سے7815 درخواستیں پر عملدرآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :