چترال ،حلقہ پی۔کے 90چترال ٹو کے سات پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ ، پی پی پی کے سردار حسین 98ووٹوں کے فرق سے جیت گئے، غیر سرکاری نتائج

پیر 14 اپریل 2014 06:35

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء) گیارہ مہینوں کا اعصاب شکن انتظار ختم ہوگئے اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی۔کے 90چترال ٹو کے سات پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی پی کے سردار حسین 98ووٹوں کے فرق سے جیت گئے۔ مئی 2013ء کے الیکشن میں آل پاکستان مسلم لیگ کے غلام محمد چھ ووٹوں سے جیت گئے تھے جس پر پی پی پی کے سردار حسین نے الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداری دائر کردی تھی جس کے فیصلے کے مطابق سات پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ الیکشن کرایا گیا ۔

(جاری ہے)

سردار حسین نے مستوج کے پولنگ اسٹیشن میں 246، بروم اویر میں 231، چرون اویر میں 256،زیزدی میں 73،اوی لشٹ میں 160،بونی میں 503اور سورریچ میں309ووٹ حاصل کئے جبکہ غلام محمد نے مستوج میں 127،بروم اویر میں 352،چرون اویر میں 160،زیزدی میں 196، اوی لشٹ میں 80،بونی میں 293اور سورریچ میں 318ووٹ حاصل کئے ۔ اس طرح مجموعی طور پر سردار حسین نے 1778اور اور غلام محمدنے 1528حاصل کی ۔ ان سات کے علاوہ دوسرے پولنگ اسٹیشنوں میں غلام محمد سردار حسین سے 137ووٹوں میں آگے تھا اور سات پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹوں کو شامل کرنے کے بعد سردار حسین 115کے فرق سے جیت گئے۔

متعلقہ عنوان :