راتوں رات امیر بننے کا خواب ملتان کے نوجوان کو لے ڈوبا ،جعلی عامل کے کہنے پر خزانے کی تلاش میں کنواں اور سرنگ کھودنے والا شخص سرنگ بیٹھ جانے سے منوں مٹی تلے دب گیا

پیر 14 اپریل 2014 06:35

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)ملتان میں مبینہ طور پر جعلی عامل کے کہنے پر خزانے کی تلاش میں کنواں اور سرنگ کھودنے والا شخص سرنگ بیٹھ جانے سے منوں مٹی تلے دب گیا۔ذیشان کو نکالنے کیلیے کئی گھنٹوں سے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔خزانے کی تلاش میں پورا گھر کھود ڈالا، خزانہ تو نہ ملا البتہ تلاش کرنے والا خود لاپتہ ہوگیا اور ایسا گم ہوا کہ اب تک اس کی تلاش نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ ملتان کے علاقے دہلی گیٹ میں پیش آیا جہاں ایک مرلے کے مکان میں رہائش پذیر بائیس سالہ نوجوان جعلی عامل کے مشورے کا نشانہ بن گیا۔جعلی عامل نے اس نوجوان کو اشارہ دیا کہ اس کے گھر میں ہی خزانہ دبا ہے، معاشی بدحالی کاشکار نوجوان نے خزانے کی آس میں گھر کی کھدائی شروع کردی ، یہ کام خفیہ طور پر وہ کئی دنوں سے کررہا تھا، اس کے لیے اس نے گھر میں تیس فٹ گہرا کنواں کھود کر اس میں سرنگ بھی بنالی۔ لیکن یہی تلاش اسے گمشدہ کر گئی، گڑھے پر مٹی گرگئی اور وہ نوجوان اپنے ہی کھودے گڑھے میں گر گیا۔ آٹھ گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا ، نوجوان کی تلاش نہ ہوسکی ، پر اسرار طور پر چھوٹی سی جگہ میں بھی وہ ڈھونڈے نہیں مل رہا۔

متعلقہ عنوان :