پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول، پاکستان نے نیٹ بال کے میچ میں نیپال کو شکست دیدی،پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ 33-14سے جیت لیا، شمشیر نے 7،زوہیب جبار نے 6 گول کئے

پیر 14 اپریل 2014 06:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کھیلے گئے نیٹ بال مقابلے میں پاکستان نے نیپال کو 14کے مقابلے میں 33گول سے شکست دیدی، پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں پنجاب جمنیزیم ہال میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں پہلے ہاف کے دوران دونوں ٹیمزکی جانب سے سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو نیپال کے خلاف 6گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور نیپالی کھلاڑیوں کی ایک نہ چلنے دی اور میچ 33-14سے جیت لیا، پاکستان کی جانب سے شمشیر نے 7،زوہیب جبار نے 6،عمران خان، ذاکر حسین اور شہزاد طارق نے 4،خرم نے 3،اویس رضا اور عاصم سعید نے 2،جبکہ آصف حیات نے ایک گول سکور کیا، نیپال کی جانب سے شری بہادر سنجالی ،بھپن بسٹا نے 3،،امر شرسٹا ،رام پرشاد اور سبرانہ دیوان نے 2،گول کئے۔

متعلقہ عنوان :