سینٹ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس،جے یو آئی نے بائیکاٹ کیا،راجہ ظفر الحق کا مولانا عبدالغفور حیدری سے رابطہ تاہم انہوں نے معذرت کرلی،جے یو آئی نے تحفظات دور ہونے تک حکومتی اجلاسوں میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے،ذرائع

منگل 15 اپریل 2014 06:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء)حکومت کی اتحادی جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) نے سینیٹ میں حکومتی اتحادی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کا پیر کو بائیکاٹ کیا۔ سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق بار بار عبدالغفور حیدری کو بلانے کیلئے کال کرتے رہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سینیٹ کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کا جے یو آئی (ف) نے بائیکاٹ کیا۔

ذرائع کے مطابق راجہ ظفر الحق نے متعدد بار فون کرکے اجلاس میں شرکت کیلئے کہا تاہم مولانا عبدالغفور حیدری نے شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بلائے جانے والے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تحفظات دور کئے جانے تک حکومتی اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔