پاکستان کو پولیو مہم کیلئے51ملین ڈالر کا قرض واپس کرنے کی ضرورت نہیں،جاپان،یہ قرض اب گیٹس فاؤنڈیشن جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی کو واپس کرے گی

منگل 15 اپریل 2014 06:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء)جاپان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کو پولیو مہم کیلئے لیاگیا51 ملین ڈالر کا قرض واپس کرنے کی ضرورت نہیں ہے،یہ قرض2011ء سے2013ء کے دوران پولیو مہم کیلئے لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز کے مطابق معاہدے کے مطابق بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن حکومت پاکستان کے ایماء پر قرض جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی(جائیکا)کوادا کرے گی.

2011ء میں جب قرض لینے کا فیصلہ کیا گیا تو جاپان،حکومت پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے مابین جدید فائنا نسنگ نقطہ نظر کے تحت اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ اگر پاکستان متعلقہ کارکردگی کو پورا کرتا ہے تو گیٹس فاؤنڈیشن یہ قرض واپس کرے گی،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیو ویکسینیشن مہم کا کامیابی کے عملدرآمد کیا گیا ہے،حکومت پاکستان کی کارکردگی کی تشخیص کے بعد اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ گیٹس فاؤنڈیشن یہ قرض واپس کرے گی۔

متعلقہ عنوان :