سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں فوجی سازو سامان کی خریداری کا سب سے بڑا ملک ہے‘ رپورٹ

منگل 15 اپریل 2014 06:31

سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء) سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں فوجی سازو سامان کا سب سے بڑا خریدار ہے جبکہ گذشتہ دہائی میں ملک نے اپنے فوجی اقدامات دوگنا کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سٹاک ہوم انٹرنیشنل امن تحقیقاتی سنٹر نے اپنی جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے 2013ء میں ہتھیاروں کی خریداری پر 67 بلین ڈالر خرچ کئے ہیں جوکہ 2012ء کے مقابلے 14 فیصد زیادہ اخراجات تھے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا دفاعی بجٹ بھی دنیا بھر کے مقابلے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر گذشتہ سال مشرق وسطیٰ میں فوجی اخراجات میں چار فیصد اضافہ ہوا ہے جس میں بحرین نے فوجی ہتھیاروں پر 200 فیصد اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر دنیا بھر میں فوجی اخراجات 2003ء میں 70 کھرب ڈالر تھے جوکہ 2012ء میں 1.9 فیصد ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :