سعودی عرب‘ عدالت نے 13 افراد کو دہشت گردوں کی مالی مدد پر سزا سنا دی،ان افراد کو ایک سے دس سال کی سزا سنائی گئی

منگل 15 اپریل 2014 06:32

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء) سعودی عرب نے 13 افراد کو دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے پر سزا سنا دی ہے ان افردکو ایک سے دس سال تک کی سزا سنائی گئی ہے سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ان افراد کو شدت پسندوں کی مدد اور مالی امداد پر ایک سے دس سال تک کی سزا سنائی گئی ہے یہ افراد سعودی عرب میں اور بیرون ملک دہشت گردوں کی مدد میں ملوث تھے اور لوٹ مار میں بھی مطلوب تھے ان افراد پر الزام تھا کہ وہ منی لانڈرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے میں ملوث ہیں ان کو سزا ختم ہونے تک سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے خبررساں ایجنسی کے مطابق سات مزید افراد کو بھی سزا سنائی گئی تھی سعودی عدالتوں نے حالیہ مہینوں میں سینکڑوں افراد کو دہشت گردی میں ملوث ہونے پر جیل کی سزا سنائی ہے عدلتیں دہشت گردی کے کیسوں کے بیک لاک کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہیں جن میں سینکڑوں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔