نائیجیریا میں بوکوحرام کے حملوں میں 60 افراد ہلاک، باغیوں نے شمالی ریاست بورنو کے ایک گاؤں پر حملہ کیا‘ حکام

منگل 15 اپریل 2014 06:32

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء) نائیجیریا میں بوکوحرام کے حملوں میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تازہ حملے آسٹریلیا سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کئے گئے۔

(جاری ہے)

مقامی حکام نے بتایا ہے کہ شمالی صوبے بورنو میں بوکو حرام کے شدت پسندوں نے ایک گاؤں پر حملہ کا اور گھروں کو آگ لگادی جبکہ کئی علاقوں میں ریموٹ کنٹرول دھماکے بھی کئے گئے ہیں جس سے پورا علاقہ میدان جنگ بنا رہا ہے۔ علاقے میں کشیدگی کے باعث بڑی تعداد میں لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :