کابل‘پرتشدد واقعات 9 شہری ہلاک‘ 3 زخمی

منگل 15 اپریل 2014 06:32

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء) افغانستان میں پرتشدد واقعات میں 9 شہری ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ غزنی میں طالبان کے حملے میں ایک شدت پسند مخالف راہنماء اپنے دو محافظوں کے ہمراہ ہلاک جبکہ تین طالبان زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

قندھار کے ضلع تختہ پل میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے افغان نیشنل یکجہتی پروگرام کے دو ملازمین کو ہلاک کردیا۔ قندھار میں ہی ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں مزید تین افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :