یوکرائن بحران بارے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس،بحران کے خاتمے کیلئے اقدام پر غور‘ یوکرائن کی مغرب نواز حکومت ملک میں کشیدگی کو فروغ دے رہی ہے‘ وینالی جورکن

منگل 15 اپریل 2014 06:32

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یوکرائن بحران بارے ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں اس بحران سے نمٹنے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران روس کے سفیر وینالی جورکن نے الزام عائد کیا کہ یوکرائن کی مغرب نواز حکومت ملک میں کشیدگی کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرائن حکام کے خوفناک الزامات یوکرائنی سماج کیلئے تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرائنی حکومت پرامن مظاہرین کیخلاف طاقت اور پرتشدد اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرائنی حکام کو مزید خونریزی روک کرر تمام فریقین کیساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :