امر یکہ‘ کنساس سٹی کے یہودی کمیونٹی سینٹرز میں فائرنگ، 3افراد ہلاک ،ایک زخمی

منگل 15 اپریل 2014 06:36

کنساس سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء)امریکی ریاست میزوری کے شہر کینسس سٹی میں 2یہودی کمیونٹی سینٹرز میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس اور مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعات کنساس سٹی کے اوورلینڈ پارک کے قریب واقع یہودی کمیونٹی سینٹر اور نواحی علاقے شالوم میں واقع کمیونٹی سینٹر میں پیش آئے، فائرنگ سے زخمی 14 سالہ بچے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔پولیس نے کنساس سٹی کے نواح میں واقع اورلینڈ پارک میں قائم ایک ایلیمنٹری اسکول سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ این بی سی کے ایک مقامی ٹیلی وژن کے ایس ایچ بی کے مطابق جب پولیس اس شخص کو لے جا رہی تو وہ ہٹلر کا نام لیتے ہوئے نعرے بازی کر رہا تھا۔خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اورلینڈ پارک کینساس پولیس سربراہ جان ڈگلس کا کہنا ہے کہ نفرت فائرنگ کے اس واقعے کی بنیاد ہو سکتی ہے۔ انہوں نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حملہ آور کے فائرنگ کا نشانہ بننے والوں سے واقف ہونے کی کوئی علامت نہیں دیکھی گئی۔

متعلقہ عنوان :