صوبہ میں پولیس غیر جانبدار ہے،کرپشن کم ہوئی ہے،پرویز خٹک

منگل 15 اپریل 2014 06:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبہ میں پولیس غیر جانبدار ہے،کرپشن کم ہوئی ہے،کے پی کے صوبہ پورے ملک کیلئے ماڈل بنے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے کیا،انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کو عوام نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیا ہے،صوبے میں رشوت اور کرپشن کی کہانیاں ختم کردیں گے،پولیس کلچر کو سیاسی مداخلت سے پاک کریں گے،پولیس غیر جانبدار ہوگی تو صوبہ میں امن قائم ہوگا اور لوگوں کو انصاف ملے گا،انہوں نے کہا کہ صوبے میں آئین کے مطابق لوگوں کو ریلیف دیں گے اور منتخب نمائندوں کو اختیارات دیں گے۔

متعلقہ عنوان :