اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزراء ، وزرائے مملکت کی تقرریاں چیلنج ،عدالت نے فریقین کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی

منگل 15 اپریل 2014 06:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء)اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزراء،وزرائے مملکت کی تقرریوں کو چیلنج کردیاگیا ہے،عدالت نے فریقین کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ریاض محمد خان کی عدالت میں بیرسٹر ضمیرحسین نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 25وزراء بشمول وفاقی وزراء،چوہدری نثار ،خواجہ آصف،اسحاق ڈار،پرویز رشید اور دیگر وزرائے مملکت عابد شیرعلی،انوشہ رحمان،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چےئرپرسن انوربیگ،وزیراعظم نواز سکیم کی چےئرپرسن مریم نواز کی تقرری کو بھی چیلنج کیا گیا ہے،فاضل عدالت کے جسٹس ریاض محمد خان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا جبکہ درخواست گزار کی وفاقی وزراء مملکت کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :