پنجاب حکومت کی ہدایت پر ملتان پولیس نے یوسف رضاگیلانی سے سیکورٹی واپس لے لی

منگل 15 اپریل 2014 06:26

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء)پنجاب حکومت کی ہدایت پر ملتان پولیس کے اعلیٰ حکام نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے ان کی سیکورٹی واپس لے لی،واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر پہلے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پاس ملتان پولیس کی ایلیٹ فورس کی سیکورٹی موجود تھی مگر گزشتہ شب جب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے ملتان ائیرپورٹ پہنچے تو ملتان ائیرپورٹ پر ان کی سیکورٹی کیلئے آنے والی ملتان ایلیٹ پولیس کی گاڑیاں موجود نہ تھیں،جس پر سابق وزیراعظم اپنے پارٹی رہنما ملک عامر ڈوگر اور خواجہ رضوان عالم کے ہمراہ ائیرپورٹ سے بغیر سیکورٹی کے اپنے گھر روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :