صوابی ، گھریلو ناچاقی پر دو خواتین سمیت پانچ افراد قتل ، دو زخمی،مقتولین میں گھر کا سر براہ ، اس کی بیوی ، بیٹا ، بہو اور نواسے بھی شامل

منگل 15 اپریل 2014 06:28

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء)صوابی کے علاقہ گدون آمازئی کے گاؤں کابگنی میں گھریلو ناچاقی پر چچازاد نے رات کی تاریکی میں اندھا دھند فائرنگ کر کے دو خواتین سمیت پانچ افراد کو قتل جب کہ دو کو زخمی کر دیا ۔ مقتولین میں گھر کا سر براہ ، اس کی بیوی ، بیٹا ، بہو اور نواسے بھی شامل ہیں پولیس تھانہ گدون آمازئی انڈسٹریل اسٹیٹ کی رپورٹ کے مطابق مسماة (ز) زوجہ شکیل احمد سکنہ کا بگنی نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ شب تقریباً فضل آمین ولد کریم نے ان کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں گھر کا سر براہ جمیل احمد ولد محمد امیر ، اس کی بیوی مسماة (ز) زوجہ جمیل احمد ، بیٹا جاوید احمد ولد جمیل احمد اور اس کی بیوی مسماة (ن) زوجہ جاوید احمد تین چار سالہ بیٹا ہر یان ولد جاوید احمد موقع پر جاں بحق جب کہ وہ مسماة (ز) زوجہ شکیل احمد اور مقتول جاوید احمد کا معصوم بیٹا فرحان شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ بارہ سال قبل مسماة (ن) نے مقتول جاوید احمد کے ساتھ شادی کی تھی جس پر ملزم فضل آمین ناراض تھے پولیس تھانہ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ نے مجروحہ مسماة(ز) زوجہ شکیل احمد کی رپورٹ پر مبینہ ملزم فضل آمین کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ مقتولین کو پیر کے روز آبائی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جب ایک گھر سے پانچ جنازے اُٹھے تو پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ آشکبار تھی

متعلقہ عنوان :