پنجاب حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان آٹے کے بحران پر مذاکرات کامیاب ،گندم کی نئی خریداری میں پٹواری کا کردار ختم‘ ایسوسی ایشن کا مذاکرات کی کامیابی کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

منگل 15 اپریل 2014 06:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء) پنجاب حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان آٹے کے بحران پر مذاکرات کامیاب ہوگئے‘ فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان آٹے کے بحران پر مذاکرات کامیاب ہوگئے‘ فلور ملز ایسوسی ایشن نے مذاکرات کی کامیابی کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی نئی خریداری میں پٹواری کا کردار ختم کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ بہتر طریقے سے گندم کی خریداری اور باردانہ کی ترسیل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ فود ڈائریکٹوریٹ فلور ملز کی چیکنگ کا ذمہ دار ہوگا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کو صرف ایک ایجنسی چیک کرے گی۔ محکمہ خوراک فلور ملز کے تمام معاملات کو دیکھے گا اور فلور ملز مالکان کے تمام تحفظات دور کریں گے۔ مارکیٹ میں 20 کلوگرام آٹے کی قیمت 785 روپے برقرار رہے گی۔ دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومتی یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ حکومت کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

متعلقہ عنوان :