انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول: کانٹی نینٹل چیمپئن شپ بھارت نے جیت لی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سپورٹس بورڈ پنجاب نے مکس مارشل آرٹس کے مقابلے کروائے،پاکستانی جیری جیمز نے افغان فائیٹر عبدالواحدکو ، بھارتی فائیٹر ادیت ٹھاکر نے پاکستانی احمد علی گجر کودلچسپ مقابلوں میں شکست دی ،سپورٹس بورڈ پنجاب نے بہت محبت دی ،پاکستانیوں کی محبت تحفے میں لیکر جاؤنگا، ادیت ٹھاکریوتھ کیلئے ایسے منفرد ایونٹس منعقد کراتے رہیں گے ،صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود کا تقسیم ِ انعامات کے بعد خطاب

منگل 15 اپریل 2014 06:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء) الحمراء کلچرل کمپلیکس میں پاکستان اور بھارت کے مارشل آرٹس فائیٹرزکے مابین ہونے والی کانٹی نینٹل چیمپئن شپ بھارت نے جیت لی جبکہ دیگر مقابلوں میں افغان مارشل آرٹس ماسٹر چھائے رہے ۔ پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول 2014 ء کے پہلے مرحلے میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے پاکستان میں پہلی مرتبہ مکس مارشل آرٹس مقابلوں کاانعقاد کیاجس میں میزبان پاکستان سمیت افغانستان اور بھارت کے ماہر فائٹرزنے شرکت کی۔

صوبائی وزیرکھیل رانامشہود احمد خاں اور ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔75 کلوگرام وزن کی کیٹیگری میں افغانستان کے باز محمدمبارک خان نے پاکستان کے اشفاق عاشق جٹ کو پہلے ہی راوٴنڈ میں ناک آوٴ ٹ کرکے مقابلہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے احمد علی گجر اور بھارت کے ادیت ٹھاکر کے مابین ہونے والا66 کلوگرام کی کیٹیگری کا مقابلہ تین راوٴنڈ تک چلا تاہم بھارتی پلیئر ادیت ٹھاکر پوائنٹس کی بنیاد پر فاتح قرار دیئے گئے۔

ایونٹ کی بہترین فائٹ پاکستان کے جیری جیمز اور افغا ن فائیٹرعبدالواحد کے درمیان دیکھنے کو ملی جو پورے تین راوٴنڈز تک چلی اور تینوں مرحلوں کے اختتام تک پاکستانی فائیٹر جیری جیمزنے حریف کھلاڑی پر اپنا پلہ بھاری رکھا ۔ قبل ازیں افغانستان کے عاقل شاہ نے جنونی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ا ئیرفورس کے سمیر کو پوائنٹ کی بنیاد پر شکست دی،ایک اور مقابلے میں افغانستان کے میر آغا نے پاکستان کے نوید کو پہلے ہی راوٴنڈ میں ناک آوٴ ٹ کردیا۔

پاکستان کے شاہد اور افغانستان کے فرید کے مابین ہونے والی فائٹ بھی افغان فائیٹر فرید نے جیتی ۔ پاکستانی فائیٹرزکے مابین ہونے والی فائیٹ میں جمیل نے محسن اور عمران نے شعیب کو شکست دے کر فتح حاصل کی ۔ بھارتی فائیٹرادیت ٹھاکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان سے بہت پیار ملا سپورٹس بورڈ پنجاب کے آگنائزر نے بہت محبت دی ہے،مستقبل میں جب بھی موقع ملے گا وہ ضرور پاکستان آئیں گے اوریونہی پاکستانیوں کا پیار تحفے میں لے کربھارت جائیں گے، جیری جیمز نے کہا کہ پاکستان کے لئے فتح حاصل کرنے پر بے حد خوش ہیں اور اپنی اس فتح کو اپنی وکٹری ڈجواکیڈمی کے استاد اور تمام مارشل آرٹس پلیئرز کے نام کرتے ہیں۔

انہوں نے سپورٹس بورڈ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس قسم کی ٹورنامنٹ منعقد ہوتے رہیں ۔ فاتح کھلاڑیو ں میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس میں پاکستانی یوتھ کے لئے نئے نئے ایونٹس اور گیمز کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مکس مارشل آرٹس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو پاکستان میں پہلی بار منعقد کیا گیا جس میں بھارت اور افغانستان کے فائیٹرز نے حصہ لیا دوسرے مرحلے میں اس مقابلے میں دنیا کے 15 ممالک شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :