ملک کے لیے عالمی اعزازت جیتنے پرپاکستان عوام نے سرآنکھوں پرجبکہ حکومت نے چھوٹے وعدوں سے ذلیل وخوار کیاہے، محمدآصف ، اگراعلان کردہ رقم نہیں دینے تھیں توکیوں بلندوبالا اعلانات کرکے ہماری پوری دنیا میں جگ ہنسائی کی جارہی ہے، ہم نے پہلے بھی ملک وقوم کے لیے کھیلاہے اورمرتے دم تک پاکستان کی سربلندی وافتخارہمارامشن ہے، سنوکر چمپئن

منگل 15 اپریل 2014 06:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء) پاکستان کے عالمی وایشین سنوکر چمئین محمدآصف نے کہاہے کہ ملک کے لیے عالمی اعزازت جیتنے پرپاکستان عوام نے سرآنکھوں پرجبکہ حکومت نے چھوٹے وعدوں سے ذلیل وخوار کیاہے اگراعلان کردہ رقم نہیں دینے تھیں توکیوں بلندوبالا اعلانات کرکے ہماری پوری دنیا میں جگ ہنسائی کی جارہی ہے ہم نے پہلے بھی ملک وقوم کے لیے کھیلاہے اورمرتے دم تک پاکستان کی سربلندی وافتخارہمارامشن ہے سنوکر کی بہتری کے لیے تمام بڑے شہروں میں اکیڈمیاں ازحد ضروری ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے خیبرپختونخواسپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرسابق عالمی نمبردوایشین چیمپئین افغانستان کے صالح محمداورپاکستان نمبرون آصف ٹوبابھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

محمدآصف نے کہاکہ پشاورآکر انہیں بے حدخوشی ہوئی ہے اورملک سعدسنوکر آکیڈیمی دیکھ کرانہیں بہت خوشی ہوئی ایسی اکیڈمیاں ملک بھرمیں بنی چاہیے تاکہ کھلاڑی بہترین سہولیات سے مفت فائدہ آٹھائیںآ صف ٹوبہ نے بتایاکہ کھلاڑیوں کوزیادہ سے زیادہ کھیلنے کے مواقعے اورٹورنامنٹس ملنے چاہیے مقابلوں سے ہی ان کی صلاحیتیں نکھرکاسامنے آتی ہے ۔افغانستان کے نمبرون کھلاڑی صالح محمد نے بتایاکہ وہ پاکستان کی جانب سے آٹھارہ سال کھیلے ہیں اورورلڈنمبرٹورہے تھے افغانستان کے لیے انہوں نے ایشین چیمین شپ سمیت کئی ایک بین الاقوامی مقابلے جیتے ہیں افغانستان میں دیگرکھیلوں کی طرح سنوکر بھی کافی مقبولیت حاصل کرچکاہے اوربہت جلد کئی ایک کھلاڑی عالمی سطح پرسامنے آئیں گے محمدآصف نے چند سوالات کاجواب دیتے ہوئے بتایاکہ کرکٹ کی طرح سنوکر کھلاڑیوں کوبھی قدرکی نگاہ سے دیکھناچاہیے صرف ایک کھیل پرکواپنا اوردیگرکھیلوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنااس کے اچھے نتائج یقینا برآمدنہیں ہونگے۔

ورلڈچمیین شپ جیتے پرپاکستان کے کئی ایک افراد اوراداروں نے میرے ساتھ بہت زیادہ محبت کی تھی جس کے لیے ان کوتاحیات شکرگذاررہوں گاجبکہ حکومت کم ازکم اپنی عزت کی خیال کریں جوکہ اعلانات کئے ہیں اس کوفوراپورکیاجائے ۔کھلاڑیوں کے لیے ملازمت اوران کوبہترسے بہتر سہولیات کی فراہمی ان کے اصل فرائض ہیں اس سے قبل ایسوسی ایشن کے صدرنادرخواجہ نے تمام کھلاڑیوں کاشکریہ اداکیااوراپنی ایسوسی ایشن کی ستائیس سالہ کارکردگی سے ان کوآگاء کیا۔

متعلقہ عنوان :