بھارتی خاتون سرلا دیوی کی لاش واہگہ بارڈر لاہور کے راستے بھارت روانہ کردی گئی

بدھ 16 اپریل 2014 06:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء)لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہونے والی بھارتی خاتون کی لاش بھارت بھجوانے کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب نے این او سی جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد بھارتی خاتون سرلا دیوی کی لاش واہگہ بارڈر لاہور کے راستے بھارت روانہ کردی گئی ہے۔ سرلا دیوی بھارتی ضلع گیان کے علاقے اولاس نگر کی رہائشی تھی، وہ 16 سال بعد اپنے بھائی مہیش کمار سے ملنے کے لئے پاکستان آئی۔ لاہور ریلوے اسٹیشن سے اتر کر اس نے اپنے بھائی کو گلے سے لگایا اور وہیں دم توڑ گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :