اعظم سہگل کا استعفے، قطر لیزنگ کمپنی سے پی آئی کیلئے طیارے لینے کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا، حکام نے اس سودے میں غیر شفافیت کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دیں،ذرائع

بدھ 16 اپریل 2014 06:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء)وزیراعظم کے نامزد کردہ پی آئی اے بورڈ کے رکن اعظم سہگل کی استعفے کے بعد قطر لیزنگ کمپنی سے پی آئی کیلئے طیارے لینے کا کھٹائی میں پڑگیا ہے اور حکام نے اس سودے میں غیر شفافیت کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

اعظم سہگل نے الزام لگایا ہے کہ طیارے لیزنگ کی ڈیل کا معاملہ غیر شفاف ہے،ذرائع کے مطابق اعظم سہگل نے 3 صفحات پر مشتمل استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوایا جس کے مطابق پی آئی اے کے معاملات جس بدانتظامی سے چلائے جارہے ہیں وہ اس کاحصہ نہیں بن سکتے، ان کا کہنا تھا کہ لیز پر طیارے لینے کا عمل میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کو پوری طرح سے شریک نہیں کیا گیا ہے،دوسری جانب ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ اعظم سہگل نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کہ وجہ سے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :