گمشدہ مسافر طیارہ، زیرآب تلاش میں مزید دو ماہ لگ سکتے ہیں

بدھ 16 اپریل 2014 06:36

اکینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء)ملائشین ایئرلانز کے گزشتہ ماہ لاپتہ ہو جانے والے طیارے کی زیرآب تلاش میں مزید دو ماہ کا عرصہ درکار ہو گا۔ یہ بات اس تلاش میں شامل امریکی اہلکاروں کی جانب سے بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کہا گیا ہے کہ بحرہند کی تہہ میں تلاش کے لیے چھ سو مربع کلومیٹر کا علاقہ موجود ہے اور اس پورے علاقے کو چھاننے کے لیے تقریبادو ماہ کا عرصہ درکار ہو گا۔ واضح رہے کہ ملائشین ایئرلائنز کی پرواز ایم ایچ 370 آٹھ مارچ کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے راستے میں اچانک لاپتہ ہو گئی تھی۔ تب سے اب تک اس بوئنگ 777 کا کوئی نشان تک نہیں مل پایا ہے۔