سال کا پہلا چاند گرہن،مکمل گرہن کے سبب امریکا میں چاند لال نظر آئے گا

بدھ 16 اپریل 2014 06:36

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء) شرمائے گا نہ غصے میں آئے گا، مکمل گرہن کے سبب امریکا میں چاند لال نظر آئے گا، آسٹریلیا والوں نے جزوی گہن دیکھ لیا، پاکستان میں دیکھا نہیں جاسکے گا۔

(جاری ہے)

چاند کی چمک کو 3 گھنٹے کیلئے گہن لگ جائے گا، سال کا پہلا چاند گرہن سیاہ نہیں بلکہ سرخ ہوگا، جسے امریکی ماہرین بلڈ مون کا نام دے رہے ہیں۔ناسا کے ڈاکٹر شون ڈوموگال اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ زمین کے سورج اور چاند کے درمیان آنے سے ساری روشنی رک جاتی ہے ایسے میں صرف سرخ شعائیں ہی چاند تک پہنچ پاتی ہیں۔ماہرین کے مطابق اس سال کل 4 سورج اور چاند گرہن ہوں گے۔