افغانستان‘ نامعلوم مسلح افراد نے عوامی امور کے نائب وزیر کو اغواء کرلیا

بدھ 16 اپریل 2014 06:38

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء) افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے عوامی امور کے نائب وزیر کو اغواء کرلیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ان کا ایک محافظ زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا کہ مسلح افراد نے عوامی امور کے نائب وزیر احمد شاہ وحید کو خپر کھنہ علاقے سے حملہ کرکے یرغمال بنایاگیا ۔ اس موقع پر فائرنگ کے تبادلے میں ان کا ایک محافظ زخمی ہوگیا۔ افغان وزارت داخلہ نے بھی احمد شاہ وحید کے اغواء کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔