ہیلیئم گیس کا اخراج ،امریکی کمپنی سپیس ایکس کا خلائی مشن موخر

بدھ 16 اپریل 2014 06:39

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء)امریکی کمپنی سپیس ایکس نے گزشتہ روز اپنے ڈریگون کارگو کیپسول میں ہیلیئم گیس کے لیک ہونے کے باعث عالمی خلائی اسٹیشن میں اپنا تازہ ترین سپلائی مشن مئوخر کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

سپیس ایکس نے شام 4بجکر58منٹ ) پر فلوریڈا میں کیپ کینابیرال سے کیپسول کو خلاء میں چھوڑنے کے مجوزہ وقت سے تھوڑی دیر قبل ٹوئیٹر پر پیغام میں کہا کہ آج فالکون 9پر ہیلیئم کی لیکج کی وجہ سے لانچ مئوخر کی جاتی ہے ۔ٹوئیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 18اپریل کو آئندہ لانچ کے ذریعے سامان کو بھیجا جائے گا ، سپیس ایکس جو کہ انٹرنیٹ کمپنی ایلون موسک کی ملکیت ہے ، یہ پہلی تجارتی تنظیم ہے جو 2012ء میں ڈریگون کارگو شپ کے ساتھ خلائی اسٹیشن میں پہنچی تھی ۔

متعلقہ عنوان :