پی پی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ،پولیس کو 26 اپریل تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

بدھ 16 اپریل 2014 06:35

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل کے مقدمے میں پیپلزپارٹی کے ایم این اے نواب خان وسان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور پولیس کو 26 اپریل تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو خیرپور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پیپلزپارٹی کے رکن نواب خان وسان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ نواب خان وسان کیخلاف 11 مئی 2013ء کو فنکشنل لیگ کے کارکن عبدالوہاب کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ نواب خان وسال کو 26 اپریل تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے۔ واضح رہے کہ پہلے بھی دو مرتبہ عدالت نواب خان وسان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔