وزیر اعظم کاکول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ میں شرکت کیلئے آرمی چیف کی دعوت قبول کر لی ،تقریب 19اپریل کو ہوگی

بدھ 16 اپریل 2014 06:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کاکول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ میں شرکت کے لئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی دعوت قبول کر لی ۔تقریب 19اپریل کو ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم کو کاکول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں شرکت کے لئے دعوت نامہ دیا جسے وزیر اعظم نے تہہ دل سے قبول کر لیا ہے اور تقریب کے دن کی تمام مصروفیات کو ترک کر دیا ۔کاکول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ تقریب19 اپریل کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :