پنڈ دادنخان ،راتوں رات امیر بننے کے خواب ،ٹھیکیدار اور محکمہ معدنیات انسانی جانوں سے کھیلنے لگے،بین الاقوامی شہرت یافتہ کان نمک کھیوڑہ کے قریب جسپم کی لیز پر زور دار دھماکہ،ٹرک سمیت پانچ افراد بھاری ملبے کے نیچے دب گئے،تین جاں بحق

بدھ 16 اپریل 2014 06:36

پنڈ دادنخان ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء )راتوں رات امیر بننے کے خواب ،ٹھیکیدار اور محکمہ معدنیات انسانی جانوں سے کھیلنے لگے ،بین الاقوامی شہرت یافتہ کان نمک کھیوڑہ کے قریب جسپم کی لیز پر زور دار دھماکہ ، بلاسٹنگ اتنی شدید تھی کہ پہاڑی کا ایک حصہ گر گیا ،ٹرک سمیت پانچ افراد بھاری ملبے کے نیچے دب گئے دو نوجوان مزدور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تیسرا ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیااور ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا پانچویں شخص کو زندہ بچا لیا گیا ،ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا ٹھیکیدار لالچ کی خاطر زیادہ بارود استعمال کرتے ہیں تا کہ جسپم زیادہ مقدار میں گرے اور ہم راتوں رات امیر ہو جائیں ،ایک سال میں دوسرا بڑا سانحہ ،اہلیان کھیوڑہ کا شدید احتجاجی مظاہرہ ،گیارہ ماہ قبل جسپم کا تودا گرنے سے دو نوجوان مزدور موت کے منہ میں جا چکے ہیں کان نمک کے اوپر سے جسپم ہٹانا سراسر غیر قانونی ہے حکومت پنجاب اور مرکزی حکومت نے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی نہ کی تو پوری کان نمک کھیوڑہ زمین بوس ہو جائے گی ،ورکنگگ ایریا کے ساتھ وزٹنگ ایریا بھی متاثر ہو نے کے خدشات ،جسپم نمک کے اوپر "کور"کا کام کرتا ہے "کور "کو نمک سے ہٹایا جا رہا ہے مرنے والوں کے لواحقین اور اہلیان کھیوڑہ خون کا حساب مانگتے ہیں ،تفصیلات کے مطابق کان نمک کھیوڑہ کے اوپر سے عرصہ پانچ چھ سالوں سے جسپم کی غیر قانونی لیزوں کی الاٹ منٹ کی گئی ہے ٹھیکیدار بلاسٹنگ کرتے وقت بارود کی زیادہ مقدار استعمال کرتے ہیں جس کے باعث زور دار دھماکے گونج اٹھتے ہیں جن کی وجہ سے اردگرد کے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے سینکڑوں لوگوں کے مکانات کریک ہو چکے ہیں لوگ کئی بار احتجاج بھی کر چکے ہیں لیکن پنجاب منرل اور پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے افسران ٹس سے مس نہیں ہوتے مالی نقصان اور انسانی جانو ں کے ضیاع کے باوجود نہ تو حکومت نوٹس لیتی ہے اور نہ ہی آج تک اعلی عدلیہ نے کوئی نوٹس لیا ،تا ہم جب ایک زور دار دھماکے سے پہاڑی گری تو ملبے کے نیچے25سالہ نوجوان بلال ولد عبدالرشید ساکن کھیوڑہ اور22سالہ نوجوان محمد اصغر ولد محمد بشیر ساکن چونا پہاڑی کھیوڑہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے فضل کریم ولد غلام محی الدین ساکن کھیوڑ ہ راولپنڈی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا جبکہ ڈمپر ڈرائیور محمد امیر ولد متولی کھیوڑہ زخمی ہو گیاتا ہم خضر حیات نامی شخص بال بال بچ گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی کھیوڑہ ،ریسیکو 1122چکوال ،تھانہ پنڈ دادنخان کے اہلکار ،ڈاکٹرز اور اہلیان کھیوڑہ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں دو تین گھنٹے کی امدادی کاروائیوں کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا لاشوں اور زخمیوں کو دیکھ کر شہر بھر میں کہرام مچ گیا عوام نے اس واقع پر بھر پور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا عوام میں سخت غم و غصہ پایا گیا ۔

(جاری ہے)

10مئی 2013کو کوہستان نمک میں کھیوڑہ ڈنڈوت کے قریب جسپم کا بھاری تودہ گرنے سے محمد افضال اور محمد جہانگیر نامی دو نوجوان مزدور جاں بحق ہو گئے تھے جسپم کی کانوں کے ساتھ ساتھ نمک کی کانوں میں بھی حادثات معمول بن چکے ہیں تمام حادثات نا قص سیفٹی انتظامات کے باعث پیش آ تے ہیں ۔جسپم کی لیزیں ٹھیکیداروں اور محکمے کے افسران کی ملی بھگت سے الاٹ کی جاتی ہیں عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ کھیورہ اور ڈنڈوت کے گردونواح میں تمام جسپم کی لیزیں بند کرائی جائیں ۔