سندھ ٹینس کے انتخابات ہوچکے، دوبارہ انعقاد کی باتوں پر تشویش ہے، کلیم امام

بدھ 16 اپریل 2014 06:29

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سربراہ سید کلیم امام نے کہا ہے کہ سندھ ٹینس کے انتخابات میرٹ پر اور ملکی اسپورٹس پالیسی کے تحت ہوئے ہیں اب دوبارہ الیکشن کا عندیہ دیا جانا انتہائی تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے سیکرٹری اسپورٹس سندھ لئیق احمد کو لکھے گئے خط میں اس طرح کے کسی بھی انتخابات کے امکان کو رد کیا اور کہا کہ سیکرٹری اسپورٹس ایسی کسی سرگرمی کو نہ ہونے دیں اور نہ ہی اپنا نمائندہ بھیجیں کیونکہ ہم نے جون 2013 میں موجودہ اسپورٹس پالیسی کے تحت الیکشن کرائے ہیں اور سندھ اسپورٹس بورڈ نے ان انتخابات کی نگرانی کی تھی