ٹانک ، 22گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کا انوکھا احتجاج، وفاقی وزیر عابد شیر علی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک کی علامتی نماز جنازہ ادا کی گئی،مظاہرین کا لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے پر گومل زام ڈیم کی نیشنل گرڈ سٹیشن سے سپلائی لائن کاٹنے اور بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے بائیکاٹ کا اعلان ،مظاہرے کے دورا روڈ بند گاڑیوں کی لمبی قطاریں مسافروں کو مشکلات کا سامنا،مظاہرین انتظامیہ کی 5دن میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی یقین دہانی پر منتشر

جمعرات 17 اپریل 2014 06:56

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء)ٹانک میں 22گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کا انوکھا احتجاج وفاقی وزیر عابد شیر علی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک کی علامتی نماز جنازہ ادا کی گئی ،مظاہرین نے لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے پر گومل زام ڈیم کی نیشنل گرڈ سٹیشن سے سپلائی لائن کاٹنے اور بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ، مظاہرے کے دوران روڈ بند گاڑیوں کی لمبی قطاریں مسافروں کو مشکلات کا سامنا، مظاہرین انتظامیہ کی 5دن میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی یقین دہانی پر منتشر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹانک میں جاری غیر اعلانیہ 22گھنٹوں کی طویل ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقہ گومل اور علاقہ جٹاتر کے 80سے زائد دیہاتوں کے ہزاروں مکینوں نے شیر پاؤ محسود ایڈوکیٹ، ملک جانان اور کلیم اللہ محسود ایڈو کیٹ کی قیادت میں جنوبی وزیرستان روڈ پر گرہ پتھر سے کئی کلو میٹر گرہ بلوچ تک احتجاجی جلوس نکالااور گرہ بلوچ پُل پر 5گھنٹوں تک دھرنادیئے رکھا اور وہاں پرٹائر جلا کر ٹانک جنوبی وزیرستان روڈ کوہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیاجس سے گاڑیو ں کی لمبی قطاریں لگ گئیں روڈ کی بند ہونے کی وجہ سے سکول اور کالجز کے طلباء سرکاری ملازمین اور مریضوں سمیت دیگر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس دوران مظاہرین نے گرڈ سٹیشن کے گھیراؤ کی کوشش کی تاہم پولیس نے اور ضلعی انتظامیہ کے موقع پر موجود افسران نے انہیں وہاں جانے سے منت سماجت کرکے منع کردیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹانک حبیب اللہ خان وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر ٹانک ریاض خان داوڑ اور دیگر ڈی ایس پی محمد جان بھی موجود رہے مظاہرین نے منتخب عوامی نمائندوں وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ واپڈہ حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین کا کہناتھا کہ بجلی خیبر پختون خواہ پیدا کررہی ہے جبکہ اس کے حقوق پنجاب کو دیئے گئے ہیں پنجاب میں صرف 2گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ ٹانک اور اس کے دیہی علاقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے 22گھنٹوں کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے ہمارے گھروں میں پینے تک کا پانی نہیں ہے جبکہ شدید گرمی اور مچھروں کی یلغارسے شہریوں میں ملیریا اور دیگر موذی امراض پھیل رہی ہیں حکومت وفاقی وزیر عابد شیر علی کو فوری طور پر وزارت سے ہٹا دیں مظاہرین نے دھمکی اگر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ہم اپنے علاقوں میں پولیو مہم سے بائیکات کردینگے جبکہ گومل زام ڈیم کی بجلی کی سپلائی لائن کاٹ دینگے مظاہرے کے دووران وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک اور وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی کی علامتی نماز جنازہ ادا کی گئی تاہم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے مظاہرین سے کئی گھنٹوں کے مزاکرات کے بعد 5دن میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی یقین دھانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے